متفرق

اپ گریڈیشن میں بلنگ کلرکس اورمیٹرریڈرز کونظر انذاز کرنا سراسر نا انصافی ہے۔ بلنگ کلرکس اینڈ میٹرریڈرز ایسوی ایشن

کھرمنگ (خصوصی رپورٹ) ضلع کھرمنگ بلنگ کلرکس اینڈ میٹرریڈر ایسوی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت تنظیم صدرغلام علی خیال کے منعقد ہوا جس میں حکومت گلگت بلتستان کا حالیہ آل کلرکس ایسوی ایشن کے اپ گریڈیشن کو احسن اقدام قرار دیا لیکن اس اپ گریڈیشن میں بلنگ کلرکس میٹرریڈر کو مکمل طور پر نظر انذاز کر دیا گیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے یہی بلنگ کلرکس اور میٹر ریڈرز حکومت گلگت بلتستان کوسالانہ کروڑں روپے ریونیولانے کے باوجود تما م تر بنیادی حقوق ودیگر سہولیات اور ترقی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے۔ بھرتی کے وقت ملنے والے سکیل پر ہی رہ کر اکثر میٹر ریڈر ز پنشن ہو جاتا ہے جو کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بلنگ کلرکس اور میٹر ریڈرز کو جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے اور اگر ہمارے مطالبے جلد حل نہ کرنے کی صورت میں دیگر اضلاع کے میٹر ریڈرز اور کلرکس سے مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button