چلاس: مویشی چوری کر نے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس( بیورورپورٹ) تھانہ کے کے ایچ کے عملے کی کاروائی مویشی چوری کر نے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ ایس ایچ اوکے کے ایچ تھانہ ثنا اللہ کی قیادت میں اے ایس آئی شاہ سید ، سپاہی محبوب اللہ ، سپاہی عبد المتین ، سپاہی عنایت اللہ اور سپاہی شوکت علی نے خصوصی کاروائی کے دوران ملزمان جو ہر ولد عمر خان اور حضرت دین ولد دلاور ساکنان کھنر کو گرفتار کر لیا ۔ پو لیس کے مطابق ملزمان چلاس سے گائیں، بھیڑ بکریاں چوری کر کے جگلوٹ میں فروخت کر تے تھے ۔ ملزمان نے اب تک پندرہ سے زائد مویشی چوری کر نے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 16/17 جرم 34/379کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments