تعلیم

اپو زیشن کو محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہور ہی ہے ۔ صوبا ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کیخلا ف بیا نات وہ عناصر دے رہے ہیں جو تعلیم کا بیڑہ غر ق کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ۔انہیں معیار تعلیم سے زیا دہ اپنے مفادات عزیز ہیں یہ عناصر محکمہ تعلیم میں اصلا حا ت نہیں چا ہتے ، پرا نے نظام میں رہ کر تعلیم کو پستی کی جانب لے کر جا نا چا ہتے ہیں ،ہم نے عزم کیاہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جا ئے لیکن محکمہ تعلیم میں ہر حا ل میں میرٹ کی با لا دستی ہو گی ۔ کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ اگر کسی کے پا س ٹھوس ثبوت ہے تو میرے پا س آئیں میں کاروائی کرونگا ۔ اپو زیشن کو محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہور ہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اساتذہ کی مزید اسامیاں منظور کروارہے ہیں جس سے پڑ ھے لکھے ، قابل نوجوانوں کو ملا زمت کے نئے مواقع ملیں گے ،نظام تعلیم کی بہتر ی کیلئے کوششیں جاری رہے گی۔

صو با ئی وزیر تعلیم نے سبز انقلا ب کے بانی ، مصنف ، دانشور عبد الکریم بلغاری کی اچانک وفات پر گہر ے دکھ کا اظہا ر کیاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مرحوم ایک بہت بڑا قومی اثاثہ تھے ۔ ان کی رحلت سے ہم ایک مخلص اور دیا نت دار فرد سے محروم ہو گئے ہیں ،ان کی کمی شدت سے محسوس کی جا ئے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button