تعلیم

شگر: محکمہ تعلیم کی بہتر پالیسی سے علاقہ باشہ کے تعلیمی مسائل حل ہونے لگے۔ عمائدین باشہ

شگر(عابد شگری) محکمہ تعلیم کی بہتر پالیسی کی وجہ سے علاقہ باشہ کے تعلیمی مسائل حل ہونے لگے۔حالیہ اساتذہ تقرری میں باشہ کو ضرورت کے مطابق اساتذہ فراہم کردی گئی ہے جس سے کافی حد تک اساتذہ کی کمی پورا ہوا ہے۔عمائدین باشہ شگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیمات عامہ شگر اور بلتستان کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزاء ہے۔علاقہ باشہ چھوترون سے لیکر ارندو تک پھیلاہوا ہے ۔ سابقہ ادوار میں ان علاقوں کی تعلیمی مسائل کی جانب نہ ہی عوامی نمائندوں کی جانب سے کی گئی اور نہ محکمہ تعلیم کے حکام کی توجہ ان علاقوں کی جانب مبذول ہوئی جس کی وجہ سے تعلیمی پسماندگی بہت زیادہ ہیں۔ تاہم اس سال ہونے والی اساتذہ تقرری میں باشہ کیلئے دی گئی سیٹوں کی وجہ سے اساتذہ کی کمی پورا ہونے میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔ ہم ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان اور ڈی ڈی شگر کے شکرگزار ہے کہ انہوں نے باشہ جیسے پسماندہ علاقے کی جانب توجہ دیکر اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کہ مستقبل میں علاقہ باشہ کی تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button