متفرق

گلگت بلتستان تنازعہ کشمیر کا اہم جز ہے، مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر عوام کو حق حکمرانی ملنی چاہئے ۔ امیرجماعت اسلامی گلگت بلتستان

چلاس ( چیف رپورٹر ) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کو کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ گلگت بلتستان تنازعہ کشمیر کا اہم جز ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر عوام کو حق حکمرانی ملنی چاہئے ۔ دیامر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شیڈول فور اور نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنا رہی ہے ۔ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والوں پر شیڈول فور اور نیشنل ایکشن پلان لگانا باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی سو فیصد رائلٹی گلگت بلتستان کو ملنی چاہئے ۔ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں تین اکنامک زون بننے چاہئے ۔ ہنزہ ، گلگت اور دیامر میں ایک ایک زون بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حدود تنازعہ سمیت لوکل نان لوکل اور تھک داس ایشو کا جرگے کے ذریعے حل نکالا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان اور نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button