متفرق

محکمہ داخلہ کے468 عارضی ملازمتوں میں ہنزہ ضلع کیلئے ایک ڈرائیور کی آسامی مختص کرنا زیادتی ہے۔ جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن

ہنزہ (پریس ریلز ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے ایک اخباری بیان میں مقامی اخبار میں صدر ایم ایس ایف فرمان برونگ سے منسوب بیان کا شدید الفاظ میں تردید اور مذمت کی ہے۔ یہ بیان محکمہ امور داخلہ کے دفتر سے جاری 468عارضی ملازمتوں کی نو ٹفیکشن میں ضلع ہنزہ کو نظر اندازکرنے کے حوالے سے تھا ۔ جان عالم نے کہا ہے کہ اس کووزیراعلی گلگت بلتستان کے اقدام قرار دینا ایک احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہےجس کا اُنہوں نے شدید الفاظ میں تردید اور مذمت کی ہے۔ منعقدہ اجلاس میں امور داخلہ و جیل خانہ جات کے دفتر سے جاری نوٹفیکشن بحوالہ SDH.27/2015(GD)جن میں شگر ،کھرمنگ ،نگر اور ضلع ہنز ہ کیلئے گریڈ ون سےگریڈ کے 468 عارضی ملازمتوں میں صرف ہنزہ ضلع کیلئے ایک ڈرائیور کی آسامی مختص کیا ہے جس پر عوامی حلقوں کا شدید رد عمل سامنے آنے کی وجہ سے ضلعی کابینہ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔ جاری میٹنگ میں فرمان برونگ نے صدر پر ملازمتوں کی خرید و فروخت اور دیگر سنگین الزامات لگاکر میٹنگ کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جس پر چند عہدہ داران برہم ہوئے اور صدر سے معافی مانگنے کا تقاضا کیا ۔ صدر مسلم لیگ ہنزہ نے محکمہ داخلہ سے جاری نو ٹیفیکشن کو ہنزہ کے ساتھ زیادتی ، محکمانہ تعصب اور غفلت قراردیا ہے اور شدید الفاظ میں مسترد کیا ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ ہنزہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نو ٹس لیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button