کوہستان

کوہستان: شتیال میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد متاثرین دیامر بھاشاڈیم نے چار روز سے جاری دھرنا تین دن کیلئے موخرکردیا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے مقام شتیال میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد متاثرین دیامر بھاشاڈیم نے چار روز سے جاری روز کا دھرنا تین دن کیلئے موخرکردیاہے۔ اے سی داسو کے ساتھ ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد کمیٹی رکن اسداللہ قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ مارچ تک کوہستان اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ واپڈا کو بٹھاکر زمینوں کے معاوضوں کا حل نکالے گی اور جو شرپسند اس راستے میں رکاوٹ ہیں اُن کے خلاف کاروائی کریگی ۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں تین روز بعد احتجاجی سلسلے کا نیا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ کہ دیامر بھاشا ڈیم کوہستان کی طرف کے ہزاروں متاثرین معاوضوں کی عدم فراہمی اور متنازعہ علاقے پر قائم ایک رکنی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے پچھلے چارروز سے بین الاقوامی شاہراہ قراقرم بلاکرکے روزانہ کی بنیاد پر چند کھنٹوں کیلئے دھرنا دئے ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button