صحت

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے نسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ دو بارہ شروع

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ کے حکم پر پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے نسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ چترال سکاوٹس ہسپتال میں دو بارہ شروع ہوگئی جبکہ اس سے قبل چترال میں دودن تک جاری رہنے کے بعد دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی دو دن تک جاری رہا تھا۔ پاک آرمی کے ماہر گائناکالوجسٹ اور دوسرے لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا جوکہ بدھ کے روز بھی جاری رہا اور موسم ٹھیک ہونے تک جاری رہے گی۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے خواتین کی مفت چیک اپ کے علاوہ الٹراساونڈ ، ایکسرے اور دوسرے تشخیص بھی مفت کرائے گئے جبکہ نادار مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے فری میڈیکل کیمپ کو انتہائی سودمند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ کیسوں کے لئے انہیں پشاور جانا پڑتا تھا جبکہ چترال میں اس کیمپ کے انعقادسے درجنوں خاندان پشاور کی سفر اور بھاری اخراجات سے بچ گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button