سیاست

پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہو سکی ۔ ڈپٹی سپیکر و صوبائی وزیر تعمیرات

گلگت( رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان اور صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کی معیار زندگی بدتر تھی ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اُن کے دہلیز پر فراہم کی۔ سابق دور حکومت میں حکمرانوں نے اپنا پیٹ بھرا عوام کو بھول گئے تھے۔ میرٹ کا قتل عام کیا عوام کو اُن کے بنیادی حقو ق سے محروم رکھا تھا اب جب پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان میں میرٹ کو فالو کیا عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دیا تو عوام خوشحال ہو گئے تو پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہو سکی ۔ اُنہوں نے کہا کہ امجد حسین ایڈوکیٹ کو پیپلز پارٹی کے کر پشن نظر نہیں آتا ہے۔ سابق دور حکومت میں جس طرح نوکریاں فروخت کیاوہ بھول گئیےہے۔ آج جب میرٹ پر بھرتیاں ہو ئیں ہیں تو پیپلز پارٹی کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر آج عوام نے اُن کو مسترد کیا ۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی اچھی ہو تی تو عوام اُن کو یاد رکھتے۔ عوام کے مسترد ٹولے آج مسلم لیگ (ن) پر بلا وجہ تنقید شروع کیا ہے۔ انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ان مسترد شدہ ٹولہ کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button