معیشت

چلاس: لوکل وڈ انڈسٹری اور ووڈ کیبن کے سروے، پیمائش اور ایوارڈ کے لیے احکامات جاری کریں ۔ مالکان وڈ انڈسٹری و لیبرز

چلاس(رپورٹر) دیامر بھاشا ڈیم کی زد میں آنے والی لوکل وڈ انڈسٹری اور ووڈ کیبن کی سروے ،پیمائش اور ایوارڈ نہ بنائے جانے پرمالکان وڈ انڈسٹری و لیبرز نے دیامر پریس کلب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف پریس کانفرنس کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین ڈیم لوکل انڈسٹری کے ذمہ داروں عبدالہادی،جان محمد،سعید،زربیان،عبدالمالک،فضل رحمن،قیوم اور چوہدری گوریس ودیگر نے کہا کہ چلاس کی لوکل انڈسٹری خاص کر ووڈ کیبن کی پیمائش سے متعلق واپڈا کی طرف سے واضح احکامات اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ،کلکٹر ڈیم اور ان کی نچلی سٹاف کی ہٹ دھرمی اور تاخیری حربوں کی وجہ سے اب تک لوکل انڈسٹری اور ووڈ کیبن جو کہ دیامر ڈیم کے زد میں آکر متاثر ہورہے ہیں جس کی پیمائش نہیں کی جارہی ہے اور انتظامیہ ایوارڈ بنانے سے قاصرہے ۔متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کئی دفعہ ضلعی انتظامیہ اور کلکٹر ڈیم کو لوکل انڈسٹریز کی سروے اور پیمائش کرنے کیلئے درخواست دے چکے ہیں ،لیکن ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے اور لوکل انڈسٹریز کے متاثرین اور مزدورکے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کی جارہی ہے،

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے آج سے کئی ماہ پہلے ووڈ انڈسٹری کی پیمائش اور سروے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی ،لیکن اُس کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پرنہیں لایا گیا اور کلکٹر دیامربھاشا ڈیم اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات اُٹھانے سے قاصر نظر آرہے ہیں اور متاثرین کو اپنی آفس کے چکر لگواکر ٹائم پاس کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ،چیف سیکرٹری اور چیرمین واپڈا نوٹس لیکر متاثرین لوکل انڈسٹری کے مسائل حل کریں اور ووڈ کیبن کی سروے اور پیمائش کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کریں ۔ورنہ جمہوری حکومت ہے احتجاج کا ہم حق ضرور رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button