سیاست

ڈاکٹر اقبال کرپشن روکنا چاہتے ہےتو سب سے پہلے اپنے محکمہ PWDمیں ہونے والے کرپشن کے راستے روکے- فتح اللہ خان

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کرپشن کے خاتمے کا قانون بنانے سے قبل اپنے ،اپنے حکومت کے اور تمام سرکاری اداروں کے آفیسران کا ضمیر زندہ کرائے تو اس کے لئے کوئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے ۔جمعرات کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خلاف پہلے سے ہی قوانین بنے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی قانون کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کس قسم کے کرپشن کا بل لانا چاہتے ہیں یہ عوام کو بتادے کیوں کہ کرپشن کوئی جدید جرم نہیں بلکہ یہ صدیوں پرانہ ناسور ہے ،ڈاکٹر اقبال اگر کرپشن روکنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے وہ اپنے محکمہ PWDمیں ہونے والے کرپشن کے راستے روکے اور اس ادارے میں10فیصد کے نام پر لوٹنے والوں کو روکیں ۔فتح اللہ خان نے کہا کہ انسان کی ضمیر اگر زندہ ہو تو اس کے لئے کسی بھی قسم کی قانون کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اس طرح وہ سب سے پہلے اپنے ادارے کے آفیسران اور عہدیداران کے ضمیر کو جگائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button