متفرق

گانچھے سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ بلڈ کینسر کی مریضہ حجاب زہرا مدد کی منتظر

شگر(عابدشگری)وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان اور صوبائی کابینہ قوم کی بیٹی کو بچانے کیلئے اقدامات کریں۔ تفصیلات کیمطابق سلترو ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ قوم کی بیٹی حجاب زہرا بلڈ کینسر (اے ایم ایل) جیسی موذی بیماری کا شکار آغا خان ہسپتال کراچی میں ہماری مدد کی منتظر ہے۔ ملک کے کئی بڑے ہسپتالوں جیسے شوکت خانم کینسر ہسپتال،نوری ہسپتال،کرن ہسپتال وغیرہ نے مذکورہ بیماری کے علاج کی سہولت نہ ہونے یا پھر علاج کیلئے درکار بھاری اخراجات کی وجہ سے انکار کیا ہے۔اور بالاخر مریضہ کو آغا خان ہسپتال کراچی میں داخل کرادیا ہے لیکن ہسپتال والوں نے علاج کیلئے تقریباً چالیس لاکھ روپے تک خرچہ بتایا ہے جو کہ مریضہ کے گھر والوں کے بس کی بات نہیں۔ان کے گھر والوں نے حکومت گلگت بلتستان سے بچی کی علاج کیلئے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انکی یہ پیاری جلد سے جلد صحتیاب ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button