متفرق

گانچھے : مردم شماری کے لئے ضلع بھر میں 17 سپروائزر اور 69 اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے- ڈپٹی کمشنر گانچھے

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ڈپٹی کمشنر گانچھے ڈاکٹر فہد ممتاز نے مردم شماری و خانہ شماری 2017 کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے میں مردم شماری 15 مارچ سے باقاعدہ شروع ہونگے اور 14 اپریل تک ضلع بھر میں مردم شماری اور خانہ شماری مکمل کریں گے اس سلسلے جامع حکمت عملی بنایا گیا ہے اور پاک فوج کی تعاون بھی حاصل ہیں ضلع بھر میں 17 سرکل بنایا ہے اور 32 بلاک میں تقسیم کیا ہے مردم شماری کے لئے ضلع بھر میں 17 سپروائزر اور 69 اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ پاک آرمی بھی گھر گھر مردم شماری اور خانہ شماری میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ شفاف طریقے سے مردم شماری مکمل ہوں مردم شماری کے دوران مردم شماری میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کو مردم شماری کے دوران کسی قسم کی چھٹی نہیں ہیں اور ہفتہ ، اتوار ،کے روز بھی مردم شماری کا سلسلہ جاری رکھیں گے انھوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس نے بھی سکیورٹی کے جامع پلان تشکیل دی ہے اور ایس پی گانچھے نے اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ مردم شماری کے حوالے تینوں تحصیلوں اور ڈی آفس خپلو اور اے سی آفس خپلو میں کنڑول روم بنائیں گے اور پاک آرمی بھی کنڑول روم بنا رہے ہیں جو مردم شماری کے دوران عوامی شکایات اور دوسرئے معاملات کے لئے خصوصی طور پر کام کرتے رہیں گے اور کنڑول روم کے نمبرز بھی عوام کو دیں گے ڈپٹی کمشنر گانچھے ڈاکٹر فہد ممتاز نے میڈیا سے خصوصی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری حساس کام ہیں اور میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مردم شماری کے عمل کے دوران چیکنگ کریں اور اگر کہیں کسی قسم کی غلطی یا کمی کوتاہی نظر آتے ہیں تو ضلعی انتظامیہ کی علم میں لائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button