جرائم

گانچھے: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم چرس سمیت گرفتار

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) گانچھے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تقریبا پچاس ہزار روپے مالیت کی چرس اور بیس ہزار روپے نقد رقم بر آمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گانچھے کے علاقہ سرمو میں منشیات فروش مسمی موسیٰ علی ولد غلام مہدی کے خلاف شکایت موصول ہو رہا تھا کہ وہ منشیات فروشی کر تا ہیں اور ضلع بھر میں چرس فروخت کر رہے ہیں جس پر محکمہ پولیس نے اپنے مخبر کی ڈیوٹی لگائی اور موسیٰ علی پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔ آج شام کے وقت جب موسیٰ علی کے خلاف مخبر کی اطلاع پرپولیس اہلکاروں نے مجسڑیٹ کے ہمراہ کاروئی کرتے ہوئے موسیٰ علی کے گھر پر چھاپہ مارا اورگھر سے تقریبا ایک کلو آٹھ سو گرام چرس اور بیس ہزار روپے نقد برآمد کیے ۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف علت نمبر 3/17 زیر دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ایس پی گانچھے عبد الرحیم نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں اور سپیشل برانچ کو ہدایت جاری کیا ہوا ہے کہ معاشرئے کے ان ناسوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کریں ۔ انھوں نے کاروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو کامیاب آپریشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا عوام نے بھی ضلعی پولیس کی اس اقدام کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button