متفرق

محکمہ خوراک سکیل ۱ تا ۱۶ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لئے منظوری دے دی گئی ہے،صوبائی وزیر خوراک

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان سے گندم کا بحران ختم کر دیا ہے،ہماری پوری توجہ عوام کو بلا تعطل گندم کی فراہمی اور سہولیات دینے پر ہے،ایمانداری سے کام کر یں تو گندم کا کوئی ایشو نہیں ہو گا،صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ بے ایمان اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں سے سخت نفرت کرتا ہوں،محکمہ خوراک کے یونین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے کہا کہ سکیل ۱ تا ۱۶ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لئے منظوری دے دی گئی ہے، فائل فنانس ڈویژن میں ہے ،سیکریٹری فنانس سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے،امید ہے کہ جلد ہی اس معاملے کا حل نکل آئے گا،اس معاملے پر وزیر اعلیٰ حفظ حفیظ الرحمن سے بھی بات کر چکا ہوں،انہوں نے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت غریبوں کی حکومت ہے اور ان کی حقوق کا خیال رکھنا ہمارا نصب العین ہے،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے،کسی سائل کا مسلہ حل کر کے سکون محسوس کرتا ہوں،عوام کی خدمت میری پہلی ترجیح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button