متفرق

وزیر اعلیٰ نے ضلع دیامر کو سب سے زیادہ وزارتیں دی ہیں ۔ حاجی غندل شاہ ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن

چلاس (اسداللہ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں لیتے ہیں اور تنقید صوبائی حکومت پر کرتے ہیں۔ حلقے کے عوام سے جتنے وعدے کیئے تھے وہ پو رے نہیں کیئے ۔ اپوزیشن لیڈر ذاتی کام لیکر افسران کے پاس جاتے ہیں نہ ہو نے کی صورت میں صوبائی حکو مت کے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت بلا امتیاز تمام اضلاع میں ترقیاتی کام کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع دیامر کو سب سے زیادہ وزارتیں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں سمیت واپڈا میں میرٹ پر بھر تیاں کی گئیں جو کہ صوبائی حکو مت کی کارکردگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں ۔ ڈویژنل صدر نے کہا کہ بہت جلد صوبائی حکو مت کی ترقی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو ں گے جس سے خو شحالی آئیگی ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button