سیاست

پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کے لیے16 مارچ کو گلگت میں انٹر ویوزہونگے

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی کی اجلاس سینئر نائب صدر جمیل احمد چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی میں ہوئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن ،خواتین ونگ گلگت بلتستان،علماء ونگ اور لیبر ونگ کے عہدوں کے امیدواروں سے 16 مارچ بروز جمعرات 12 بجے دن شاہین ہوٹل گلگت میں انٹرویو لیا جائے گااور جس کے بعد صوبائی صدر سے مشاور ت کے بعد عہدیداروں کاباقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی گلگت بلتستان انجینئر اسماعیل ،نائب صدر بشیر احمد خان اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شرکت کی ۔آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تمام امیدواروں سے وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی شرکت یقینی بنانے کی گزارش کی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button