ثقافت

کھرمنگ: کھیل اور دیگر قومی و ثقافتی تہواروں کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ تعاون کرے گی- ڈپٹی کمشنر کھرمنگ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ڈی سی ہاوس طولتی میں سہارا یوتھ کھرمنگ کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشا رت حسین سے ملاقات کیں۔ وفد میں سہارا یوتھ کھرمنگ کی طرف سے انجینئر تصور علی ، مرزا یوسف حسین ، غلام مہدی اور نجم الحسن تھے ۔ سہارا یوتھ کے ممبران نے بشارت حسین کو کھرمنگ کے ثقافتی ایونٹس سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلتی ثقافت حکومت کی عدم توجہی کی باعث زبوں حالی کا شکار ہے جس کی وجہ ثقافتی تہواریں منانے کے رجحان میں کمی آرہی ہے جو کہ ایک المیہ ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ثقافتی اور قومی تہواروں کو ضلعی سطح پر ہر سال شایاں نشان طریقے سے منانے کے لئے سہارا یوتھ کھرمنگ کی کاوشوں کو سراہا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ میں کھیلوں اور دیگر قومی اور ثقافتی تہواروں کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ ہمشیہ تعاون کرے گی۔ اس حوالے سے ہمارے پاس فنڈز بھی موجود ہے جسے ہم کھرمنگ کے تمام علاقوں کے اسپورٹس کمیٹیوں کو دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس دفعہ جشن نوروز اور یوم پاکستان کے حوالے سے ہائی سکول مہدی آبا د کے گراونڈ میں سہارا یوتھ کھرمنگ کی تعاون سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر سہارا یوتھ کھرمنگ نے ضلعی انتظامیہ کی اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے شاندار اور بڑے پیمانے پر منانے کا وعدہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button