جرائم

چلاس : تھو ر پو لیس کی کاروائی، لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کر نے والے ملزمان گر فتار

چلاس (رپورٹر ) تھو ر پو لیس کی کاروائی لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کر نے والے ملزمان گر فتار کر لیئے ۔ ایس ایچ او تھور تھانہ فقیر محمد کی قیادت میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد مصطفی اور سپاہی شفاعت اللہ و دیگر نے مخبر کی اطلاع پر خصوصی کاروائی کر تے ہو ئے لاکھوں مالیت کی لکڑی چوری کر نے والے تین ملزمان فضل باری ولد نعیم خان ، مجاہد اور عبد لمالک ولد محمد وکیل کو گرفتار کر کے لکڑی بر آمد کر لی گئی ۔ ملزمان نے قیمتی عمارتی لکڑی کھنبری داس سے لکڑی ڈپو چوکیدار کی ملی بھگت سے چوری کر کے تھور لا ئی تھی ۔ جو کہ لنک روڈ شاہر اہ قراقرم تھور سے بر آمد کر لی گئیں ہیں ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تھو ر میں مقدمہ نمبر 5/17بجرائم 34/406/379 کے تحت درج کیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button