تعلیم

ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو چترال یونیورسٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

چترال (کریم اللہ) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چترال یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے لئے بادشاہ منیر بخاری کے نام کو فائنل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹری کے معلق پوسٹ کا نوٹیفیکشن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مالی سال دوہزار سولہ سترہ کے بجٹ میں صوبائی حکومت نے چترال میں علیحیدہ اور خودمختار یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ تھا۔ جو مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد اب عملی طورپر اس میں کام کی شروعات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کرکے اگلے مراحل طے کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعلی کے سامنے جو سمری گئی تھی۔ اس میں ڈاکٹر اسماعیل والی، پروفیسر ممتاز حسین کے لئے سوات سے تعلق رکھنے والے ایک اور پروفیسر کا نام شامل تھا اس میں بادشاہ منیر بخاری کا نام شامل نہیں تھا۔ البتہ وزیر اعلی نے اس سمری کو مسترد کرکے دوبارہ نام منگوائے جس میں ڈاکٹر جمیل چترالی کا نام بھیجا گیا۔ لیکن وزیر اعلی نے اسے بھی مسترد کیا اس کے بعد ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا نام پراجیکٹ ڈائریکٹری کے لئے وزیر اعلی کو پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بادشاہ منیر بخاری کا نام فائنل ہوچکا ہے اور عنقریب ان کی نوٹیفیکشن بھی کردی جائے گی۔ بادشاہ منیر بخاری پشاور یونیورسٹی میں اہم عہدوں پر فائر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button