عوامی مسائل

ایس ڈی او محکمہ تعمیرات گوپس کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا احتجاج

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ڈی او محکمہ تعمیرات عامہ گوپس یاسین پر ایف ائی آر درج کرنے اورحوالات میں پابندسلاسل کرنے کے خلاف پی ڈبلیوڈی یاسین کے ملازمین نے ریسٹ ہاوس یاسین کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیا ۔محکمہ تعمیرات کے ملازمین نے ایس ڈی او گوپس یاسین کے خلاف درج شدہ ایف ائی آر اور ایک باعزت سرکاری آفسرکوحوالات میں رکھنے پر شدید احتجاج کیا ۔محکمہ تعمیرات عامہ کے احتجاج میں شامل ملازمین نے ہاتھوں میں نامنظور نامنظور ظلم جبر نامنظور ،رہاکرو رہاکرو آر ای گوپس یاسین کو رہاکرو ،نہیں چلے گی نہیں چلے گی سرکاری آفسرکے خلاف زیادتی نہیں چلے گی ۔کے تختیاں اُٹھا رکھے تھے ۔

واضح رہے درخواست گزاراور ایس ڈی او گوپس یاسین کے درمیان بیرون عدالت مصلحت کے بعد گوپس پولس نے ایس ڈی او گوپس یاسین کو رہا کیا جس پرپی ڈبلیوڈی یاسین کے ملازمین نے پرامن طور پرا پنے احتجاج کوختم کرتے ہوئے منتشرہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button