معیشت

سکردو، محکمہ زراعت خواتین کو پھلوں اور سبزیوں سے جام، جیلی اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کی تربیت فراہم کرے گا

سکردو(بیورو رپورٹ )بلتستان میں زرعی شعبے کی ترقی میں مردوں کے ساتھ خواتین کا کردار بھی کلید ی ہے اور خواتین سبزیوں،پھلوں اور دیگر اجناس کو ویلو ایڈیڈ بناکر زیادہ سے زیادہ فائد ہ حاصل کرسکتی ہیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سکردو خواتیں کو زرعی ترقی میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سکردو نے خواتیں کو پھلوں سے جام جلی اور دیگر چیزیں تیار کرنے کے لیے ان کو مناسب تربیت کے مواقع فراہم کررہا ہے تاکہ یہ خواتین گھریلو سطح پر ان پھلوں سے جام تیار کرکے زیا دہ سے زیادہ آمدن حاصل کرنے کے قابل ہوں ۔

محکمہ زراعت سکردو نے ۴۰ سے زیادہ خواتین کے لیے مختلف قسم کے پھلوں سے جام جیلی تیار کرنے کے لیے پی سی ایس آئی ار سکردو کے تعاون سے تین روزہ ماسٹر تریبتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔ پی سی ایس آئی ار سکردو میں اس سلسلے میں خواتین کو تھیوری اور پریکٹیکل بنیادو ں پر تریبت دی جارہی ہے ۔

ماسٹر لیول پر شروع ہونے والے اس تربیتی کورس سے خواتیں مختلف مقامات پر دیگر خواتین کو تربیت فراہم کرینگی۔ تربیتی ورکشاپ میں محکمہ پی سی ایس آئی ار کے ماہر انسٹریکڑ محمد اقبال خواتین کو جام ،جیلی اور دیگر مشروبات تیار کرنے کے حوالے سے تربیت دے رہے ہیں ۔اس موقع پر تربیت کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکڑ ذاکرحسین نے کہا کہ بلتستان میں زرعی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ اور محکمہ زراعت سکردو خواتین کو زرعت کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کررہا ہے۔ پی سی ایس آئی ار میں تربیتی کورس کا انعقاد اس کی کہڑی ہے۔ زرئع ابلاع کے نمائیندوں نے پی سی ایس آئی ار میں تربیتی کورس کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا جہاں خواتین کو پھلوں سے جام ،جیلی بنانے کے تمام مراحل کے بارے میں بتایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button