متفرق

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار قانون کے مطابق ٹرانسپورٹرز سے فیس وصول کر رہے ہیں: سید یاسر حسین

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قانون کے مطابق کسی بھی ٹرانسپورٹر سے فیس وصول کر رہا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار اپنی مرضی کی وصولی کر نہیں کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ اور نگر کے افسر سید یاسر حسین نے میڈیا کے کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف ہنزہ نگر بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں این سی پی اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سے رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹرانسپورٹ اخرجات وصول کیے جارہے ہیں۔ محکمہ ہذا کسی کے کے ساتھ نا انصافی نہیں کر تاہے۔

ای ٹی ہنزہ نگر کے افسر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہنزہ نگر دیگر اضلاع کے مقا بلے میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں جہاں ٹرانسپورٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی بنیاد پرٹراسپورٹروں سے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے نافذ کر دہ فیصلے کے مطابق ہر افسر اپنے اپنے حد ود میں فیس لینے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ اور نگر سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایک سال کے دوران ایک کروڈ سے زائد کی رقم صوبائی حکومت کے اکاونٹ میں جمع کر دی ہے۔ ہم ان ٹراسپورٹروں کا بھی شکر گزار ہیں جو اپنی گاڑیوں کوقانون کے دائرے میں لاتے ہوئے قانون کے مطابق رجسٹریشن ، سالانہ رجسٹریشن فیس، روٹ پر منٹ کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹ اخرجات ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button