متفرق

پاکستان میں 554 ارب روپے سالانہ عطیات کی مد میں دیے جاتے ہیں

گلگت(پ ر)حق حقدار کے زیر اہتمام فیڈرل ڈگری کالج فار ویمن گلگت میں منعقدہ سیمینار سے پروجیکٹ آفیسر قمر السلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ سن کر ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کیاْ ن چند ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جہاں عطیات کی مد میں ایک خطیر رقم خرچ کی جا تی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات حکومتِ پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کیمطابق یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں سالانہ 554 ارب روپے عطیات کی مد میں خرچ کیئے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی عوام کی فلاحی کاموں میں شرکت اور انسانیت دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

یہاں میں یہ بات آپ لوگوں کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم ” حق، حقدار تک” کا مقصد عطیات دینے کے حوالے سے عوام میں شعور اورآگاہی پیدا کرناہے۔ اس مہم کا باقاعدہ آغاز 2014 میں کیا گیا تھا جس میں ابتدائی طور پر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے مختلف پیغامات کے زریعے اس موضوع پر شعور اجاگر کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔

2016 میں ہم نے 5 اضلاع میں براہ راست یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کے لیئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جس کے نتیجے میں ہم یہ بات بڑے فخر سے کہے سکتے ہیں کہ پاکستانی عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی بنیاد پر آج یہ مہم پاکستان کے 7 اضلاع میں اس مہم پر کام جاری ہے۔ اس مہم کے تحت نہ صرف ٹی وی ،ریڈیواور کیبل نیٹ ورک کے زریعے یہ پیغام لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے بلکہ ان اضلاع میں سیمینار ، ورکشاپ، اور اسی طرح کی مختلف سرگرمیاں بھی سر انجام دی جا رہی ہیں جن کے زریعے عوام تک یہ پیغام براہ راست پہنچایا جا رہا ہے۔

آج کا یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیاور ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ کسی بھی معاشرے کا پڑھا لکھا اور نوجوان طبقہ معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ہم آپ جیسے پڑھے لکھے اور نوجوان طبقہ کے زریعے یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ عطیات دیتے وقت اس بات کی تسلی اور اطمینان ضرور کر لیں کہ آپ کے عطیات مستحق افراد اور مستند اداروں تک ہی پہنچ رہے ہیں تا کہ آْ کی نیک نیتی اور اللہ کی رضا کے لیئے دی گئی رقم نیکی اور فلاحی کے کاموں میں استعمال ہو۔ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی یہ ” حق، حقدار تک "مہم اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی جب تک آپ جیسا پڑھا لکھا ،با شعور اور نوجوان طبقہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا نہیں کرتا۔ آئیے اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہم سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ نہ صرف ہمارا قومی بلکہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔ اپنے عطیات دل کھول کر دیں دیکھ بھال کر دیں۔

سیمینار سے پرنسپل ڈگری کالج اور ثاقب عمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button