عوامی مسائل

گوریکوٹ : گندم سپلائی کرنے والا ٹھیکیدار علاقے سے غائب، سی ایس او نے جیب سے پیسے دے کر 500 بوریاں پہنچا دیں

استور( بیورورپورٹ ) گوریکوٹ میں گندم کا شدید بحران متعلقہ ٹھکیدار علاقے سے غائب سی ایس او استور نے اپنے جیب سے پیسے دیکر 500بوریاں گوریکوٹ ڈیپو میں پہنچا دیا ہے ٹھکیدار6ماہ سے غائب ہے گوریکوٹ میں لوگ گندم کے لئے ترس رہے ہیں گوریکوٹ کے 1400گھرانوں کا ڈائریکٹر فوڈ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس ٹھکیدار کو بلیک لیسٹ کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ متلقہ ٹھکیدار علاقے سے غائب ہے اور ٹھکیدار کی وجہ سے علاقے میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوا ہے گوریکوٹ کی عوام کا شدید احتجاج ٹھکیدار کے خلاف شدید نعرہ بازی اس موقعے پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس ٹھکیدار نے پچھلے سال بھی گندم نہیں لا کر بھاگ گیا اور علاقے میں شدید بحران پیدا ہوا اس کے باوجود اس سال دوبارہ ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کا ٹھیکہ اسی ٹھکیدار کو دیں یا باقی تمام جگہوں میں گندم وقت پر پہنچ رہے ہیں جبکہ یہ ٹھکیدار جہاں کام کرتا ہے وہاں سنگین بحران پیدا ہوا ہے۔ اس لئے ہم ڈائریکٹر فوڈ کو 10دن کی مولت دیتے ہیں کہ وہ اس ٹھکیدار کو جلد از جلد بلیک لیسٹ کریں ورنہ پوری عوام رو ڈٖ میں میں آہ کر محکمہ سول سپلائی کے اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرہ با زی کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button