سیاست

چلاس میں مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں کا اجلاس، سیف الرحمن کی برسی بارے گفتگو ہوئی

چلاس(بیورورپورٹ) ایم وائی او اور ایم ایس ایف کا ایک اہم اجلاس چلاس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مسلم یوتھ ارگنائز یشن دیامر کے سینئر نائب صدرچوہدری محمد دین ،ایم ایس ایف دیامر کے صدرمحمد طاہر قریشی ،رہنما ن لیگ عطیع اللہ بیگ،ملک قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں شہید امن سیف الرحمن کی 15ویں برسی کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی ،اور 19مارچ کو دیامر سے سینکڑوں کارکن ریلی کی شکل میں برسی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف دیامر کے صدرطاہر قریشی،چوہدری محمد دین ،عطیع اللہ و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو امن قائم ہوا ہے وہ شہید امن سیف الرحمن کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،شہید امن نے گلگت بلتستان کو فرقہ واریت کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا ،آج اُس قربانی کا عملی مظاہرہ گلگت بلتستان کے عوام امن کی صورت میں دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید امن سیف الرحمن کی برسی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،اور 19مارچ کو وزیراعلی گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے عوام کو امن کا عملی پیغام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اس خطے کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے حافظ حفیظ الرحمن کی امن دوست پالیسی کا حصہ بن کر اس جنت نظیر خطے کو نظر بد سے بچائیں ،اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button