کھیل

مہناز فاطمہ انکلوسیو ایجوکیشن سینٹر کے  طلبا سپیشل اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لئے آسٹریا روانہ ہوگئے

گلگت (پ ر) مہناز فاطمہ مونٹیسوری اینڈ انکلوسیو ایجوکیشن سنٹرنامی تعلیمی اور فلاحی ادارے کے طُلبا ءحمیزالدین، تحمینہ اور آمینہ پروین  (انسٹرکٹر فیزکل ایجوکیشن) ایک سال کی بھر پور محنت کے بعد بین الااقوامی سپیشل اولمپک کےدوران اسکینگ کے  مقابلوں میں سپیشل اولمپک پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب ہوئے ہیں۔

اسکول کے اعلی عہدیداروں نے   ان ہونہار طُلباء اور استا نی کو بھر پور دعاوُں کے ساتھ آج  آسٹریا  روانہ کردیا۔

مہناز فاطمہ مونٹیسوری اینڈ انکلوسیو ایجوکیشن سنٹر    کے یہ ہونہار طلباء مارچ میں آسٹریا  میں  منعقد ہونے  والی  بین الااقوامی سپیشل اولمپک میں اپنی صلاحیت کا لوہا منواینگے ا ور گلگت  بلتستان کا نام روشن کرینگے۔

مہناز فاطمہ مونٹیسوری اینڈ انکلوسیو ایجوکیشن سینٹر ۱۹۹۸ سے گلگت میں ای سی ڈی     /مونٹیسوری ، سپیشل ایجوکیشن اور انکلوسیو ایجوکیشن پہ  کام کر رہا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جومخصوص   نشستوں پہ   خصوصی   طلبا  و طالبات کےتعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔   اس  مادر علمی کی آغوش میں زیر تعلیم  ہر ایک نونہال   کے  اخلاق  واقدار کی تربیت اعلی تعلیم یا فتہ اسا تذ ہ  کی زیر نگرانی    ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button