تعلیم

ہنزہ: معروف ادبی شخصیات نے گنش سکول کا دورہ کیا، بہترین تعلیم مہیا کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد دی

ہنزہ ( ذوالفقار بیگ )پوری قوم میں تبدیلی ایسے سکولوں سے ہی آسکتی ہے ۔گنش سکول کے اساتذہ نے علم کے معیار کو ایک نئی جہت دی ہے ۔ بچوں کے قلبی کیفیت کو سمجھتے ہیں تب کہیں تبدیلی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمشید خان دکھی معروف شاعر وادیب نے گنش سکول کے دورے کے دوران کیا ۔ ان کے ساتھ معروف اخبار نویس و ایڈیٹر ایمان شاہ ،معروف شاعر و ادیب عبدالحفیظ شاکر اور فاروق احمد قیصر تھے ۔

عبدالحفیظ شاکر نے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل سرکاری ڈیوٹی کے دوران سکول کا دورہ کرنے کا موقع ملاتھا۔ مین گیٹ سے داخل ہوتے ہی عجیب سی کیفیت میں چلا گیا ۔ سکول کا بیرونی ماحول دیکھ کر خواب سمجھنے لگا لیکن جب کلاسوں میں تعلیمی ماحول کا بغور مشاہدہ کیا تو اس سے بھی بڑھ کر خوبصورتی دکھائی دی ۔ ہر ٹیچر اپنے کلاس میں مگن تھا۔ ہیڈ مسٹرس سے مزید سکول کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر حیرانگی اور بڑھ گئی اساتذہ مروجہ کتابوں کے علاؤہ بھی بچوں کو بہت کچھ پڑھا رہے ہیں جو پاکستان کے کسی بھی پرائیویٹ و سرکاری سکول میں نہیں ہوتا ۔ان کا ہر کام اعلی ٰ ہے لیکن اعلیٰ و بالا کام چھوٹے عمر کے لکھاری بنانا ہے ۔ آپ بیتی لکھنے کا جو ہنر سکھارہے ہیں مجھے یقین ہے کہ کل یہ بچے پورے پاکستان میں بہترین لکھاری ہوں گے

ایمان شاہ ایڈیٹر روزنامہ اوصاف نے کہاکہ میں ضرور سکریٹری تعلیم کو سکول وزٹ کراؤں گا ۔ میں حیران ہوں کہ گلگت بلتستان میں ایسے سکول بھی ہیں۔

دورے کے آخر میں عبدالحفیظ شاکر اور جمشید خان دکھی نے اپنی تصانیف بطور یادگار اساتذہ کو دیں ۔ معروف صحافی ایمان شاہ نے اپنے اخبار روزانہ کی بنیاد پر سکول کو مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button