متفرق

15 اپریل کو شہباز شریف گلگت میں ایم آر آئی سینٹر کا افتتاح کریں گے : وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں، اور اب تک 30 فیصد نتائج حاصل کر لئے گئے ہیں، جبکہ 70 فیصد اصلاحات پر کام ہو رہا ہے۔ 15 اپریل کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف گلگت میں ایم آر آئی مرکز کا افتتاح کریں گے، اور جلد ہی جرمن حکومت کی مدد سے سکردو میں جدید بلڈ سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ریجنل بلڈ سینٹر جوٹیال میں شہید امن پیس فاونڈیشن کی طرف سے خون کے عطیات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی نے کہا کہ ایک جماعت گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں شہیدوں کے نام پر وجود میں آئی، لیکن ان کے ویژن اور ایجنڈے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے عوام کا مینڈیٹ استعمال کرتی رہی۔ ہم اپنے شہیدوں کے ویژن اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button