عوامی مسائل

اب تک بیس ہزار اعلی نسل کے جانور کسانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، ڈائریکٹر لائیوسٹاک

گلگت( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فرمان نے دینور میں لائیو سٹاک، ایلی ، اے پی آئی پراجیکٹ اور یو ایس ایڈ کے مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان لائیو سٹاک کے شعبہ فائدہ مند ہے۔ جی بی میں لائیو سٹاک محکمہ کسانوں کو معلومات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ اب تک 20ہزار سے زاہد اعلیٰ نسل کے لائیو سٹاک تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اب 8کروڑ 80لاکھ کی لاگت سے نیا پراجیکٹ شروع ہو گا۔ جس میں نئے اعلیٰ نسل کے لائیو سٹاک کی پیداواربڑھانے کے لئے مختص ہے۔ جو ہر ضلع میں دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو آدھا قیمت پر اعلیٰ نسل کی گائے فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پولٹری کے شعبے میں بھی کسانوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بسین کے بعد کنوداس اور ذوالفقار آباد میں جدید مشین نصب کیا گیا ہے جہاں اعلیٰ نسل کی مرغیاں ہر وقت دستیاب ہے۔ ان لائیو سٹاک کی بہتر علاج ومعالج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پورے گلگت بلتستان میں 170ڈسپنسری اور ہسپتال کام کر رہا ہے۔عوام یہاں سے اپنے مال مویشی کا علاج کر سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے آفسیر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زرعی زمینوں کی کمی نہیں ہے اگر یہاں کے عوام کو وسائل میسر ہو تو معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔دنیا میں ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کے اندر ترقی ہورہی ہے۔ جب کہ ہم اس کے نسبت بہت پیچھے ہیں۔ لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے شعبے کو دیکھ کت ایک خواہش پیدا ہو تی ہے کہ گلگت بلتستان بھی اس شعبے میں ترقی کرے۔ مگر وسائل کی کمی سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے کسانوں اور گھریلو خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اگر وسائل میسر ہو تو ہم بھی دیگر صوبوں کی برابر زراعت کے شعبے میں ترقی کر سکتے ہیں۔ لائیو سٹاک اور ایگریکلچر وہ واحد شعبہ ہے جہاں کم خرچ پر زیادہ آمدنی کمایا جاسکتا ہے۔ہم دودھ اور سبزیوں کو بازار سے خریدنے کی بجائے اپنے گھر یوں میں پیدا کر سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر لائیو سٹاک ذیشان مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ ادارے کے تعاون سے کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کسانوں کے لئے ایلی پراجیکٹ نے کئی ورکشاپ منعقد کیا جاچکا ہے اور آیندہ بھی کسانوں کی بہتر رہنمائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button