صحت

گلگت شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو زہریلا مواد محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تربیت دی گئی

گلگت( فرمان کریم) محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال گلگت میں ہسپتال انتظامیہ اور سپورٹ عملہ پیر امیڈیکل اور سینٹری کے لئے ہسپتال زہریلے کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد محکمہ تحفظ ماحولیات ترقیاتی منصوبہ انوائرمنٹل منجمنٹ اینڈ مونٹیرنگ سسٹم ان جی بی کے تحت کمپونیڈ(Componet) انٹیگرٹیڈبائیو/سولڈویسٹ منجمنٹ کے تحت کرائے گئے۔ اس منصوبے کے تحت محکمہ ماحولیات نے گلگت بلتستان کے اہم اور بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 8انسرینٹرمشین نصب کی ہے اور ویسٹ منجمنٹ کا پورا سسٹم دیا ہے۔

یہ تربیتی ورکشاپ دو دنوں پر مشتمل تھا پہلے مرحلے میں ہسپتال کے عملے پیئر ا میڈیکل / سینٹری کو تربیت دی جب کہ دوسرے مرحلے میں انتظامی عملے کی تربیت دی گئی۔اس تربیتی پروگرام میں ہسپتالوں کے لئے ویسٹ منجمنٹ پلان کو حتمی شکل دیناتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button