ثقافت

بلتستان کے چاروں اضلاع میں جشنِ نوروز جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سکردو ( رضاقصیر) جشن نوروز آج بلتستان بھر میں جوش وخروش اور دھم دھام سے منایا جائے گا چاروں اضلاع میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہو ں گی پولو، فٹ بال ، محفل مشاعرے اور ڈرامے جشن نوروز کا اہم حصہ ہو ں گے بچے اور جواں رنگ برنگے انڈے لڑانے کے مقابلے سے لطف اندوز ہو ں گے گھروں میں خصوصی پکوان پکائے جائیں گے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں دی جائیں گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن نوروز کے موقع پر عام تعطیل کا علان کیا گیا ہے ، بازار مارکیٹیں بند رہیں گی لوگ عید منائیں گے اور خوب ہلہ گلہ کریں گے پچھلے کئی سال تک جشن نوروز کی تقریبات نہ ہونے کا آزالہ عوام اس دفعہ کریں گے اور جگہ جگہ پر جشن منائیں گے انتظامیہ کی جانب سے جشن نوروز کے موقع پر مختلف کھیلوں کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button