تعلیمگلگت بلتستان

محکمہ تعلیم سے اقربا پروری اور رشوت کا خاتمہ کردیا ہے، بلتستان یونیورسٹی کا آغاز بہت جلد ہوگا، ابراہیم ثنائی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ہائی سکول مہدی آباد میں تقسیم کتاب کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان محمد ابراہیم ثنائی نے شرکت کیں ان کے ساتھ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ محمد نذیر شگری سمیت عمائدین و سرکردگان کھرمنگ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جب سے ہماری پارٹی نے حکومت سنبھالی ہے گلگت بلتستان بہتری کی طرف تیزی سے گامزن ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پچھلے ادوار میں ہمیں پیچھے دھکیلا گیا جس کی وجہ سے ہمیں حقوق نہیں ملی جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہمر پر بلا وجہ تنقید کی جارہی ہے۔ لیکن ہمیں تنقید کو سنے بغیر علاقے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہماری حکومت ہی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری شروع ہو گیا ہے جو کہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھے گا ہماری پالیسی علاقے کی ترقی کے لئے ہے جبکہ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں ہے محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالا دستی کے لئے ہم نے اقربا پروری اور رشوت کی کلچر کو ختم کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں فاصلاتی تعلیم کے زریعے اساتذہ کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ٹرینینگ دی جائے گی جس کے لئے اسلامک انٹرنیشنل سے ایم او یو ہوا ہے ہم نے تعلیم پر کام کرتے ہوئے اے ڈی پی تعلیم کا حصہ 20 سے 25 فیصد کردیا ہے جبکہ پچھلی حکومتوں میں تعلیم کا حصہ صرف 10 فیصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے ہم پر حالیہ ٹرانسفرز میں اقربا پروری کا الزام لگایا اور سپیکر کے بارے میں ہماری باتوں کا غلط خلاصہ نکالا گیا۔ جس طرح بھی ہو ہماری حکومت محکمہ تعلیم میں تمام سابقہ نا پسندیدہ چیزوں کو ختم کر دینگے اور کافی حد تک ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی جلد فنکشنل ہو جائے گا جبکہ 800 کے قریب اساتذہ کی نوکریاں فیڈرل پبلک سروس کیمشن کو دے دیا ہے جو کہ جلد مشتہر کی جائیںگی۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں طلبا میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button