سیاست

حفیظ سرکار کی صحافت دشمن پالیسی کا سلسلہ جاری ہے، سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ( پ،ر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حفیظ سر کار کی جانب سے صحافت دشمن پالیسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈیکٹیٹر کی پیداوار کو جمہوریت ،صحافت ، اور عوام کی ترقی سے کوئی غرض نہیں ہے ان کی غرض ٹھیکوں میں بندر بانٹ سر کاری محکموں میں کرپشن سر کاری وسائل کے بے دریغ استعمال کر کے پیسہ کمانا ہے صحافت ریاست کا چو تھا ستون ہے گلگت بلتستان میں ریاست کے چوتھے ستون کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں اور بقایہ جات کی عدم عدائیگی کی وجہ سے جہاں ایک طرف اخباری صنعت کا دیوالیہ ہو رہا ہے وہاں گلگت بلتستان کے محب وطن صحافی معاشی بد حالی کا شکار ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نہ صرف صحافت کو پروان چڑوانے میں صوبائی حکومت نے اہم کر دار ادا کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بہت سارئے مقامی اخبارات کو گلگت بلتستان سے اجراء کروانے سمیت گلگت بلتستان کے بڑئے بڑئے اخبارات نے گلگت سے ہی اپنی اشاعت شروع کر دی ۔اب حفیظ سر کاری کی صحافت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے بہت سارئے اخبارات اپنی اشاعت بند کرنے پر مجبور ہیں۔حکومت کی اس صحافت دشمن پالیسی کے خلاف پیپلز پارٹی بھر پور آواز اٹھائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button