کھیل

شگر میں پانچ روزہ کھیلوں کا میلہ ختم ہوگیا

شگر(سپورٹس نیوز)محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاران اور یوم پاکستان کے حوالے سے شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری پانچ روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فٹ بال کا فائنل کے ٹو کلب اور ستارہ جرات کلب شگر کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیم مقررہ وقت تک کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ جیت ہار کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا جس میں کے ٹو کلب کی ٹیم نے ستارہ جرات کلب کو ہرا کر فائنل کا ٹرافی اپنے نام کردیا۔ ستارہ جرات ٹیم کے محمد سلیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کے ٹوکلب کے آغاجان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

پولو کا میچ شگر اے اور بی کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں شگر بی نے اے کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی حاصل کی ۔آخر میں مہماناں خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان ،اسسٹنٹ کمشنر موسی بخاری،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی ثناء اللہ،چیف آفیسر میونسپل شگر سجاد حسین نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button