صحت

صحت کے شعبے میں آغاخان ہیلتھ سروس کا کردار

تحریر: نورالھدیٰ لفیتائی

اسلام واضح طور پر قران مجید میں لوگوں کو اس بات کی ہدایت دیتا ہے۔ کہ وہ اپنی ضروریات سے زائدوسائل کو دوسروں کیساتھ بانیٹن اور غریبوں و ضرورت مندوں کی میعار زندگی کا خیال رکھیں۔

آغاخان ڈیولمپنٹ نیٹ ورک کئی ہائیوں سے غربت وافلاس کی مسا ئل کو مختلف ومنفرد طریقوں سے حل کرنے کے لئے کوشان ہے۔ اپنے بہترین کارکرگی کی بنیاد پر (AKDN) نمایان کامیابیان بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ دنیا کی انتہا ئی کا میاب ترین نیٹ ورک کے زیر سایہ آغاخان یو نیور سٹی ہسپتال پاکستان میں ایک اعلٰی معیار کا ہسپتال ہے۔ آغاخان ہسپتال کا شمار دنیا کے بڑے بڑے علمی اداروں میں ہوتا ہے۔ آغاخان ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں اور فلاحی سر گرمیوں سے لاکھوں مریض فیضاب ہو چکے ہین۔ آغاخان یونیورسٹی سے علم حاصل کرنے والے ڈاکٹر اور نرس دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہسپتال اور طبی مراکز بھی آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی ایک شاخ آغاخان ہیلتھ سروس کا حصہ ہے۔ AKHSP ترقی پذیر د نیا میں صحت کی شغبوں کی سب سے زیادہ جامع اور غیرسرکاری وغیر منافع بخش ادارہ ہے۔ پاکستان میں 164 ہیلتھ سنٹر7 ہسپتال، 2 میڈیکل سنٹر ، فزایو تھراپی یونٹ، ڈنٹل یو نٹ پورے پاکستان میں شب و روز پا کستان کی عوام کی خدمات میں مصرف عمل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کو بروے کار لاکر کراچی سے لے کر پاکستان کے سب سے پسماندہ ضلع چترال اور گلگت بلتستان میں فلک پوش پہاڑوں کے دامن آغاخان ہیلتھ سروس اپنے قابل ترین میڈیکل ٹیم کساتھ ہمیشہ صحت کو اپنا مشن بنا کر اپنے سفر پر جاری ہے۔

آغاخان ہیلتھ صحت کے شغبے میں اس بات پر یقن رکھتا ہے کہ مر یض کو میعار کی فراھمی اس طرف آسان ہو جسکا اُسے ضرورت ہے۔ عالمی ادرہ صحت کے طے شدہ اصولون کے مطابق مریض کی تر جحات اور خواہشات کو سمجھا جائے اور اپنے مریض کو طبی اور ادجامع طریقے سے فراھم ہو۔ آغاخان ہیلتھ سروس اپنے ہیلتھ سنٹر میں میعاری خدمات فر اھم کرنے کے لئے ایساماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ جس میں مریض کے ساتھ خلوص اور انتہائی توجہ کا ماحول ہو جس میں ایک مریض اس وقت ان جذبات کا محتاج ہوتا ہے۔

AKHSP اپنے وثرن اور مشن کے عین مطالق ضلع چترال میں حال ہی میں Palliative کیر کے نام سے ایک پروگرام آغاز کیا ہے۔ اس پر گرام کا اصل مقصد زندگی کے آخری ایام میں ان مریضوں کا خیال رکھنا ہے۔ جو اپنے بیماری کی وجہ سے ہماری توجہ اور ہماری خدمات کے منتظر ہیں۔یہ پروگرام ان لوگوں کی میعار زندگی کو بہتر بنانے اور معاشی، نفسیاتی اور سماجی پہلووں کو بہتر بنانے کے لئے سر گرم عمل ہے۔نفساتعی کے اس دور میں حضرات انسان مختلف پر شانیوں کا سامنا کر رہا ہے زندگی کی اس بھاگ دور میں انسان نفسیاتی پرشا نیوں کی وجہ سے اپنے روز مرہ کی زندگی سے ہٹ کر مختلف سرگر میوں میں الجھ کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے پرشانی لا سبب بنتا ہے ۔ یہ پرشانی انسان کی نفسیاتی بیماری کی زمرے میں آتا ہے۔

معاشرے کی اصلاح اور حالات کو جان کر آغاخان ہیلتھ سروس چترال میں E-Health کا آغاز کر چکا ہے۔ جس میں آغاخان یو نیورسٹی ہسپتال کے قابل ترین اور پروفشنیلز بذریغہ E-Health اپنے کلائیٹ کی باقاعدہ یہ کونسلنگ کرتے ہیں۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے کلائیٹ کی باقاعدہ Follow Up کی جاتی ہے۔ اپنے اعلٰی میعار کو بر قرار رکھتے ہوئے AKHSP صحت کے شغبے میں اسکرنینگ کا بھی بہترین تجروبہ رکھتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button