تعلیم

ایبروزی سکول شگر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

شگر(عابدشگری) جشن نوروز و یوم پاکستان کے حوالے سے ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول شگر میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان تھے۔تقریب سے سکول کے بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلو اور تقاریر پیش کئے ۔ بچوں نے اپنے تقاریر میں میںیوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا دن نہایت اہمیت کا حامل اور تجدید عہد کا دن ہے۔برصغیر کے مسلمانوں نے اس دن پاکستان کے حصول کے لئے عملی جدوجہد شروع کی اورلازوال قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان کو معرض وجود میں لایا۔ آج پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے اور مقصد حصول تک پہنچانے کے لئے وہی جدوجہد اور اتحاد و اتفاق درکار ہے جو تحریک آزادی کے دورواں مسلمانوں کے درمیان تھا۔اس سے پہلے سکول کے پرنسپل محمد لطیف خان نے سکول کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مہمانان گرامی کو خوش آمدیدکہا۔سکول منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ حاجی وزیر فداعلی نے سکول کی تاریخ اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔اور کہا کہ اس سکول کی بلڈنگ کو اٹلی حکومت کی تعاون سے بنایا تھا۔اور شگر میں تعلیم کی روشنی کا بڑھانے کیلئے اس کا کردار سب سے اہم ہے۔ اس سکول سے فارغ و تحصیل طلباء ملک کے ممتاز تعلیمی درسگاہوں اور مشہور کیڈٹ کالجوں میں زیر تعلیم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر بہادر خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔اسلام نے تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں تعلیم کی جانب زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے کہا کہ میرا اولین ترجیح شگر کے تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتری کی جانب گامزن کرنا ہے۔اس سکول اور سکول کے بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر کافی اطمنان ہوا کہ یہاں ایبروزی سکول جیسے بہتر تعلیمی ادارے موجود ہے جو تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ملک اور گلگت بلتستان کے دیگر تعلیمی اداروں کی تعلیمی دوروں پر لے جانا چاہئے تاکہ وہ کتابوں کے علاوہ بھی کچھ سیکھ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button