سیاست

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ کی کامیابی

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات25مارچ2017کو ڈسٹرکٹ بار کونسل چترال میں منعقد ہوئے۔انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے 26ووٹ لے کربار کے آئیندہ صدر منتخب ہوئے۔جبکہ اُسکے مدمقابل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے22ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔انتخابات میں وکلاء نے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ دیے۔بار کونسل کے انتخابات میں وکلاء کی شرکت قابل تحسین تھی کیونکہ یہ عہدہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔صدر بار ساجد اللہ اور نیاز اے نیازی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button