تعلیم

پرنسپل ڈگری کالج چلاس، قاری عطا اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

چلاس(بیورورپورٹ)پرنسپل ڈگری کالج چلاس قاری عطاء اللہ کے اعزاز میں ڈگری کالج چلاس کے طلبہ نے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا ۔الوداعی پارٹی میں ڈگری کالج چلاس کے اساتذہ ،طلبہ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج چلاس قاری عطاء اللہ نے کہا کہ چلاس کے عوام انہیں بہت عزت دی ہے چلاس میں گزرے لمحات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج چلاس کی تعمیر کیلئے اپنی بساط کے مطابق بھرپور جدو جہد کیا اور آج اللہ کے کرم سے ڈگری کالج چلاس کی حالت بدل گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دور مقابلے کا دور ہے ،ترقیافتہ دور کے ساتھ ہم قدم رہنے کیلئے ہمیں جدید تعلیم سے ہمکنار ہونا ہوگا ۔تقریب میں ڈگری کالج چلاس کے طلبہ نے پرنسپل ڈگری کالج چلاس کے خدمات پر روشنی ڈالی اور اور ان کی ڈگری کالج چلاس کیلئے اُٹھانے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button