کھیل

انٹر کالج شگر میں جاری سپورٹس ویک اختتام پزیر

شگر(عابد شگری)انٹر کالج شگر میں جاری سپورٹس ویک اختتام پذیر ہوگیا۔سپورٹس ویک کے دوران فٹ بال،کرکٹ ، والی بال،مراتھن ریس،شاٹ پٹ،200میٹر ریس،جیوسن تھرو،لانگ جمپ اور ڈسکس تھرو کے مقابلے ہوئے۔فٹ بال کے فائنل میں سکینڈ ائیر نے کامیابی حاصل کی جبکہ والی بال میں فرسٹ ائیر اور کرکٹ میں سکینڈ ائیر نے کامیابی حاصل کی۔شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن خادم حسین دوسری محمد ہاشم نے حاصل کی جبکہ 200میٹر ریس میں محمد رضا نے اول پوزیشن اور محمد الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ جیوسن تھرو میں غلام صادق نے اول محمد سلیم نے دوسری،لانگ جمپ میں محمد رضا نے اول اور محمد حسنین نے دوسری ،ڈسکس تھرومیں خادم حسین نے اول اور خادم حسین نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا۔

انٹر کالج شگر کے زیر اہتمام شگر میں پہلی بار میراتھن ریس انعقاد کیا گیا ۔جو کہ 6کلومیٹر لمبی ٹاور ایریا لمسہ سے انٹر کالج تک پر مشتمل تھے۔اس ریس میں انٹر کالج شگر کے تقریبا 60 طلباء نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بہادر اور پرنسپل انٹر کالج محمد اسماعیل نے بھی کچھ لمحے حصہ لیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک کی روٹ کو روکنے کیلئے خصوصی اقدام کیا گیا تھا ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد زمان شگری سکیورٹی کی نگرانی کیلئے خود موجود تھے۔جبکہ ریس سے پہلے میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹروزیر غلام حسین اور میڈیکل ٹیم نے ریس میں شریک طلباء کا میڈیکل فٹنس چیک کیا اور میڈیکل ٹیم ریس کے شرکاء کیساتھ رہے۔ ریس کے بیشتر شرکاء کچھ لمحوں بعد ہمت ہار گئے جبکہ نصف سے زائد باہمت طلباء ریس کی اختتام تک ساتھ رہا۔ ریس انٹر کالج شگر پہنچ کراختتام پذیر ہوگئے۔سکینڈ ائیر کے طالب علم مجیب الرحمن نے اول پوزیش حاصل کی جبکہ مہدی علی فرسٹ ائیر نے دوسری اور عارف حسین فرسٹ ائیر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button