جرائم

ایس پی استور محمد اسحاق کو ڈی آئی جی دیامر ڈویژن کی اضافی ذمہ داری دی گئی

چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر )   ایس پی استور  محمد اسحاق کو دیامر استور ڈویژن کے ڈی آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا.. ڈی آئی جی دیامر ڈویژن محمد اسحاق  کا شمار گلگت بلتستان کے ایک فرض شناس اور بہادر  آفیسرز میں ہوتا ہے۔ پولیسنگ کے وسع تجربے اور  گراں قدر خدمات کے پیش نظر آئی جی پی گلگت بلتستان نے دیامر استور ڈویژن کے ڈی آئی جی کی اضافی زمہ داری سونپ دی۔

دیامر کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں نے ڈی آئی جی دیامر ڈویژن کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا  کہ بحیثیت ایس پی پی استور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے انکا خاتمہ کیا اب ڈی آئی جی دیامر استور  کا چارج سنبھالتے ہی ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف نہ صرف گھیرا تنگ کر یں گے  بلکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ دینگے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیس بھرتیوں میں دیامر  میں صاف شفاف اور منصفانہ بنیادوں پہ بھرتیاں کر کے حق دار کو حق ادا کر کے ایک مثالی کردار ادا کیا۔ جس کی تعریف اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی حاجی شاہ بیگ اور دیامر کے ہر مکتبِ فکر سیاسی سماجی حلقوں نے بھی کی۔ عوام ایسے بہادر اور فرض شناس آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button