تعلیم

تحصیل یاسین کے دورافتادہ علاقہ درمیندر میں غیر سرکاری ادارے کی مدد سے جماعت نہم کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز

یاسین (معراج علی عباسی ) شائننگ لائٹ ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے غذر کے سب سے پسماندہ گاوں گمسنگ درمندر میں موجود گورنمنٹ مڈل سکول میں کلاس نہم کا باقاعدہ آغا ز کیا اس حوالے سے مڈل سکول گمسنگ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ممبرقانون سا ز گلگت بلتستان راجہ جہانذیب ،سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمد کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جاہنذیب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے تمام ترپالیسیاں عوامی مفادت کے تحت مرتب کیا ہے ۔الیکشن ایک دن کا م کھیل ہے علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیے میں اور سابق ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محمد ایک ساتھ کھڑئے ہے ۔درمندر کے عوام کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتی ہوئی ہے ۔علاقے کی پسماندگی اور تعلیم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد گمسنگ سکول کو اپ گریٹ کیا جائے گا ۔اور سکول کے لیے لنگ روڑ تعمیرکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمارئے سات کروڑ کی بجٹ کو کم کرکے پانچ کروڑ مقرر کیا ہے۔جو کہ میرئے حلقے کے لیے ناکافی ہے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سابق ممبرقانون سا اسمبلی و سینئرنائے صدر مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا کہ درمند غذر کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے ۔میرئے پاس سب سے مظبوط سفارش اس طبقے کی ہے جس کی کوئی سفارش نہیں ہے ۔میں اپنے دور اقتدار میں کئے ہوئے ترقیاتی کاموں کے علاوہ اپنے ذاتی اثرو روسوخ کے بینا پر درمندر کے لیے ٹرک ایبل روڑ ،گاوں گمسنگ کے لے آر سی سی پل ,گمسنگ ،ڈولی اور درمندرکے لیے 40لاکھ کے رقم سے بجلی فراہم کیا ۔اور 30کروڑ کی بجٹ سے غذر میں اپنے نوعیت کی سب سے بڑا پراجیکٹ درمندر پاور ہاوس منظور کرویا ۔اور ساتھ ہی جندولی گاوں کے عوام کے لیے پیدل پل بنوایا۔اور تارخ میں پہلی مرتبہ گاہکوچ سے درمندر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی منظوری دلویا اپ روزانہ چار گاڑیاں گاہگوچ سے درمند کے لے روزانہ سروس فراہم کرتے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button