سیاست

پارا چنار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عارف حسین الجانی جنرل سیکریٹری آئی ایس او

 گلگت ( پ۔ر) پارچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔مسلمانوں کے خون سے ہولی کیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جب تک ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا ،دہشتگردی کی لعنت سے ملک کو پاک نہیں کیا جا سکتا ہے،ہم مشکل کی اس گھڑی میں پارچنار کے مومنین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے جنرل سکریڑی برادر عارف حسین الجانی نے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کو کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کا دشمن ہے ،بد قسمتی سے پاکستان کے اندر موجود کچھ شدت پسند ان سفاک قاتلوں کی نظریاتی حمایت کرتے ہیں اور دہشت گرد وں کی انسان سوز مظالم کی مخالفت کی بجائے حمایت کرتے ہیں۔جب تک ایسے وطن اور ملت دشمن افراد ہمارے صفوں میں ہیں ہم کبھی بھی اس ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکتے ہیں لہذا قانون نافظ کرنے والے اداروں اور خاص کر افواج پاکستان سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے ہمارے صفوں میں موجود دہشت گر د وں کے نظریات کا پرچار کرنے والے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے ساتھ بھی وہی سلوک روا رکھا جائے جو دہشت گردوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے ۔ہم آخری دہشت گرد کے وجود کے خاتمے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اپریشن رد الفساد کے دائرے کو پاراچنار تک پھیلایا جائے اور پاراچنار کے نہتے مسلمانون کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button