عوامی مسائل

چلاس میں لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، محکمہ برقیات کے ذمہ دار غائب

چلاس(بیورورپورٹ) دریاوں میں پانی کا آضافہ بھی ہوا لیکن چلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ،پانی کی کمی کے بہانے کرنے والے محکمہ برقیات کے زمہ دار چلاس سے غائب ہیں اور شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ،مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔سردیوں میں طویل لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو بے جا ستانے والے محکمہ برقیات کے عملہ نے اپریل شروع ہوتے ہی عوام کو اندھیروں میں رکھنے کیلئے بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، چلاس شہر اور اس کے مضافات میں اندھیروں کا راج ہے ،محکمہ برقیات کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جن پر قابو نہیں پایا جاسکا ،واپڈا کی طرف سے فراہم کردہ جنریٹرمیں فنی خرابی آنے کے بہانے جنریٹرز کو چلانا بند کر دیا گیاہے ۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی و عوامی حلقوں نے بتایا کہ محکمہ برقیات چلاس میں جان بوجھ کر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں کررہا ،تمام پاور ہاوسس کی مشنری کا مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا شدید بحران ہے ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری چلاس میں مصنوعی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کریں ،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button