معیشت

بلائنڈ لیک (جربہ ژھو) میں ٹراوٹ مچھلی کی نسل تیار کی جائے گی

سکردو ( رجب علی قمر)محکمہ ماہی پروروی سکردو کی جانب سے بلائنڈ لیک ( جربہ ژھو ) شگر میں ٹراؤ ٹ کیچ کلچر کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری زراعت و فشریز خادم حسین نے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ذاکر حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز غلام مہدی و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی فشریز غلام مہدی نے کہا کہ بلائنڈ لیک شگر میں ٹرواٹ کیچ کلچر کی فروغ اور نسل کیاافزائش کے لئے پچھلے سال کی نسبت اس سال 5000 کی تعداد میں کیچ کلچر کو چھوڑا جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ کیچ کلچر پورے پاکستان میں یہ پہلا اور منفرد نسل افزائش کا سلسلہ ہے جو شگر بلائنڈ لیک پہلی محکمہ کی جانب سے عمل میں لایا جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں فشریز کی نسل کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے مواقع میسئر ہوں گے بلکہ ماہی پروروی پر لوگوں کی توجہ بڑھ جائے گی اُنہوں نے کہا کہ بلتستان بھر کے محکمہ فشریز کے تمام پوائنٹس پر رواں ماہ مختلف نسل کے مچھلیوں کی نسل افزائش کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button