ثقافت

بُلبُلِک ہیریٹج سینٹر اور میوزک سکول کے پہلے فیز کی اختتامی تقریب منعقد، وخی شاعری کی کتاب شائع

گلمت (علی احمد) بلبلک ہیریٹچ اور میوزک سکول گلمت گوجال کے پہلے فیز کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت فداخان فدا بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔

بلبلک میوزک سکول دی گلمت ایجوکیشنل اور سوشل ویلفیر سوسائٹی کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو یو اس ایڈ کے تعاون سے وخی پا میری میوزک کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ایک سال میں چھ مختلف میوزیکل آلات میں 60 سے ذیادہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت دی گئی۔

ایک سال کے دوران وخی زبان میں قدیم گانوں اور رباعیوں کو جمع کیا گیا جسے کتاب کی صورت میں اشاعت کر دی گئی ہے۔ تقریب کے دوران کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گی۔ اس کتاب میں وخی زبان کے قدیم اور جدید کلاموں کو یکجا گیا ہے، اور منتخب نظموں اور اشعار کا انگریزی میں ترجمہ بھیکیا گیا ہے۔ تقریب میں میوزک کلاس کے دوران بنائی گی ڈکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شیر یار خان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

کورس مکمل کرنے والے طلبہ نے موسیقی کے آلات بجائے اور گانے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button