صحت

یاسین کے ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈینٹل ڈاکٹر دستیاب نہیں: ڈی ایچ او

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسرغذر ڈاکٹرعیسٰی خان نے کہا ہے کہ سول ہسپتال طاو س یاسین میں تحصیل ہسپتال لیول کے تمام ترسہولیات فراہم کیا گیا ہے ۔گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث سول ہسپتال طاوس کے لیے ڈینٹل ڈاکٹرکی تعیناتی ممکن نہیں ہوسکا ہے ۔جونہی ڈاکٹردستیاب ہونگے سول ہسپتال طاوس کے لیے ڈینٹل ڈاکٹرکے ساتھ ساتھ میڈیکل آفیسربھی تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ ،ایکسرئے بلاک ، ای سی جی بلاک ،ای پی آئی سنٹراور زچہ بچہ سنٹرفعال مکمل طور پر فعال ہے ۔ ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ہسپتال میں بیک وقت دس مریضوں کو بھرتی کرنے کی گنجائش اور سہولیات دستیاب ہے ۔اگرکسی مریض کو اس حولے سے شکایت ہے تو فوری طور پر ڈی ایچ او غذر آفس سے رابطہ کریں ۔ ہم دستیاب وسائل اور اپنے مینڈریٹ کے اندار رہتے ہوئے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنیگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہے کہ سول ہپستال طاوس یاسین ڈاکٹراور پرامیڈیکل سٹاف مقامی ہیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button