تعلیم

استور کی ترقی پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، رانا فرمان علی وزیر بلدیات

استور( بیورورپورٹ ) علی پبلک سکول کالونی چونگر ہ میں سا لانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقعے پر تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان تھے تقریب میں ٹیچر ز ایسوسی ایشن استور کے صدر جمشید علی خان ، جنرل سیکرٹری ضیا ء لون سنیر صحافی رفیع اللہ آفریدی کے اعلاوہ دیگر مہمانوں نے شرکت کئے۔ اس موقعے پر علی پبلک سکول چونگرہ کا مجموعی ریزلٹ 94فیصد رہا جبکہ نے پورئے سکول میں امیر رحمان نے600نمبروں میں سے541نمبر لیکر اول پوزیشن حاصل کیا ۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات رانا فر مان علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور کی تعمیرپاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین تر جیح ہے صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کے ٹرسٹ انٹر یو این ٹی ایس کے زیر اہتمام کروا کر ایجوکیشن کو با صلاحیت اساتذہ دیں دئے۔

انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ استور ویلی روڈ کا ٹینڈر اگلے ہفتے میں کیا جائے گا استور کے لوگ پاسپورٹ بنانے کے لئے گلگت اور اسلام آباد جا کر در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے لیکن آج ہماری کوششوں سے استور میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اسی طرح استورکے گندم جگلوٹ بلک ڈپو میں آتے تھے پھر وہاں ہمارئے گندم کرپشن کی نظر ہو جاتے تھے آج اسلام آباد سے گندم استور آ رہا ہے۔ جس سے گندم کا بحران کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے اس موقع پر علی پبلک سکول کے لئے 50ہزار روپے نقد اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ایک لاکھ رپے کی سکیم کا اعلان کیا جسے سکول کے طلبہ کے لئے فر نیچر خریدئے جاینگے اسی طرح انہوں نے 10جدید کمپیو ٹرز دینے کا اعلان کیا تاکہ طلبہ جدید دنیا سے آراستہ ہونگے ۔

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر ایسوسی ایشن استور کے صدر جمشید علی خان نے کہا کہ علی پبلک سکول کے طلبہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر آج بہت خوشی ہوتی ہے اس کا کریڈیٹ سکول کے چیر مین الیاس کو جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیر صحافی رفیع اللہ آفرید ی صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کیا کہ استور ویلی روڈ کو کسی اچھی شہریت والی کمپنی کو دیا جائے انہوں نے اس موقعے پر غریب اور یتیم طلبہ کو آفرید ی بک سٹال سے فری کتابیں دینے کا اعلان کیا تقریب میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا آخر کا علی پبلک سکول چونگر ہ کے چیرمین الیاس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر کا پوزیشن ہولڈڑ طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button