صحت

پی پی ایچ آئی کو محکمہ ہیلتھ میں ضم کرکے بنیادی صحت کے ڈائریکٹریٹ کا درجہ دیا جائے، سیلیکٹ کمیٹی کی سفارش

گلگت(پ۔ر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی سیلکٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پی پی ایچ آئی کو محکمہ ہیلتھ میں ضم کرکے بنیادی صحت کے ڈائریکٹریٹ کا درجہ دیا جائے۔ کمیٹی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی نے دوردراز کے علاقوں میں بنیادی صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے وہاں کا م کرنے والے ملازمین کی ملازمت کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کا اجلاس وزیر ایکسائز وٹیکسیشن حیدر خان کے صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی کے کا نفرنس ھال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ،پارلیمانی سیکریٹری قانون اورنگزیب خان ایڈوکیٹ،اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ، ممبر اسمبلی عمران ندیم، ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان سمت محکمہ ہیلتھ کی سیکریٹری اور پی پی ایچ آئی کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے پرپوزل دیا گیا کہ کے پی کے اور آذاد کشمیر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پی پی ایچّ آئی کو محکمہ ہیلتھ کا حصہ بناتے ہوئے بنیادی صحت کے ڈائریکٹریٹ کا درجہ دیا جائے تاکہ ملازمین کی ملازمت کو تحفظ فراہم ہوسکے ۔اس پر کمیٹی نے اتفاق کرتے ہو ئے اسمبلی کو شفارش کی ہے کہ اس کو بنیادی صحت کے ڈائریکٹریٹ کا درجہ دیا جائے اور جو قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو محکمہ قانون کے ساتھ بیٹھ کر دور کیا جائے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے قرارداد گزشتہ سال اسمبلی میں پیش ہوئی تھی اس پر سپیکر نے سیلکٹ کمیٹی بناکر اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button