سیاست

چترال سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار کارکنان ، متعلقین اور فرزندان توحید جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے۔جے یو آئی قائدین کا پریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین) جمعیت العلماء اسلام چترال کے قائدین نے کہا ہے ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار کارکنان ، متعلقین اور فرزندان توحید جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے ۔ اور اس اجتماع کے چترال کے سیاسی حالات پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے ۔ پیر کے روز امیر جمعیت العلماء اسلام مولانا عبد الرحمن قریشی نے دیگر قائدین سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ، قاری وزیر احمد نائب امیر ، مولانا محمودالحسن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس،سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد وغیرہ کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جمعیت العلماء اسلام اپنی تحریکی اور نظریاتی سفر کے ایک سو سال پورا کر رہی ہے ۔ اور اسی عنوان سے نوشہرہ کے مقام اضا خیل میں 7سے9اپریل تک ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کررہی ہے ۔ جس میں 52 اسلامی ممالک سے سفراء اور خصوصاً امام کعبہ عبدالرحمن السدیس شرکت کر یں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال سے سالاروں کا قافلہ پہلے ہی پہنچ چکا ہے ۔ جبکہ بڑا قافلہ 6اپریل کی صبح چترال سے روانہ ہو گا ۔ انہوں نے اہلیان چترال سے اس پُر وقار عالمی اجتماع میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔ سابق ایم اے مولانا عبدالرحمن نے کہا ۔ کہ اس اجتماع سے جہاں مذہبی اثرات پھیلیں گے ۔ وہاں اس کے سیاسی اثرات سے بھی پورے ملک خصوصاً چترال پر پڑیں گے ۔ کیونکہ جمعیت ایک سیاسی جماعت ہے ۔ امیر جمعیت مولانا عبدالرحمن قریشی نے کہا ۔ کہ چترال کے مختلف مقامات پر اجتماع کے حوالے سے کنونشن منعقد کئے گئے ہیں ۔ اور لوگوں کے جم غفیر نے اجتماع میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button